ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لائسنس بنوانے والوں کے لئے حکومت کا شاندار اقدام

 لائسنس بنوانے والوں کے لئے حکومت کا شاندار اقدام
کیپشن: License
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: شہری لائسنس بنوانے کے لئے آن لائن سروسزسےاستفادہ حاصل کرسکیں گے،پنجاب حکومت کی جانب سےآن لائن لائسنس کاحصول متعارف کرادیاگیا۔

سی ٹی اوعمارہ اطہر کا کہناتھا شہری گھر بیٹھے اپنا فریش لرنر پرمٹ، رینول لرنر پرمٹ حاصل کریں، شہری گھر بیٹھے گمشدہ لائسنس اور لائسنس کی تجدید کروا سکتے ہیں،شہری اپنے انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید بھی گھر بیٹھے کروا سکتے ہیں۔
شہری پنجاب پولیس ایپ کےذریعےبھی اب لرنرلائسنس بنواسکیں گے،پنجاب بھرکے737پولیس سٹیشنز، فرنٹ ڈیسک،پٹرولنگ پوسٹوں پربھی سہولت متعارف کرا دی گئی،خدمت مراکزپربےجارش کےپیش نظرآن لائن سہولت فراہم کرنےکافیصلہ کیاگیاتھا۔