کومل اسلم: مون سون ہوائیں آج سےپاکستان میں داخل ہو نے کا امکان، مون سون کاپانچواں سپیل آج سےجاری ہوجائےگا، شہر قائد میں گرمی اور حبس برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پانچواں سپیل وقفےوقفےسےملک بھر میں برسےگا،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا،صوبائی دارالحکومت میں آسمان پر بادل موجود رہیں گے، دن کے وقت کہیں کہیں بوندا باندی متوقع ہے،حبس کی کیفیت سے درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد تک رہے گا، وقفے وقفے سے ہوا چلتی رہے گی، شہر کا ابر آلود موسم چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے، لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈکس 170 تک ہے۔
دوسری جانب شہر قائد میں گرمی اور حبس برقرار ہے، شہر میں آج شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کراچی کے جنوب میں ہوا کے کم دباؤ کو دو سے تین دن پہلے ختم ہونا تھا،قدرتی طور پر ہوا کا کم دباؤ اپنی جگہ سے نہیں ہلا،لوپریشر ایئریا آج ختم ہونے کا امکان ہے۔
آج شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے،سمندری ہوائیں بحال ہونے سے کراچی میں موسم بہتر ہوجائے گا،شہر میں آج بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،گرمی کی شدت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب83 فیصد ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا،شہر کا فضائی معیار بہتر ہے،ایئرکوالٹی انڈیکس میں دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 16 نمبر پر آگیا جبکہ ملک کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر موجود ہے۔