حاشر وڑائچ : پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہوگی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کریں گے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوں گے جبکہ وکیل ظہیر عباس چوہدری، عثمان گل اور دیگر عدالت میں پیش ہوں گے۔
عدالت کی جانب سے آج مزید گواہان کو بیان ریکارڈ کرنے کیلئے طلب کیا گیا ہے، سماعت میں سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور پرویز خٹک پر بشریٰ بی بی کے وکلا جرح مکمل کریں گے۔
استغاثہ کے مزید 2 گواہان بیان کے ریکارڈ کے لیے طلب کیے جائیں گے جبکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیملیز بھی عدالت میں موجود ہوں گی۔