ویب ڈیسک: پاکستان کے حمزہ خان ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔حمزہ خان نے ورلڈ سکواش جونیئر چیمپئن شپ میں سیمی فائنل میں فرانس کے کھلاڑی مائکو میلول کو 3-2 سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے پندرہ سال بعد کو ئی کھلاڑی ورلڈ سکواش جونیئر چیمپئن شپ کے فائنل تک پہنچا ہے،سیمی فائنل 81 منٹ تک جاری رہا۔
قومی کھلاڑی حمزہ خان نے میچ 8-11، 4-11، 12-10، 11-09 اور11-13 سے اپنے نام کیا، حمزہ کی ابتدائی برتری کے بعد فرانس کے کھلاڑی نے کم بیک کرکے مقابلہ برابر کیا تاہم آخری اونڈ میں بعض متنازعہ فیصلوں کے باوجود حمزہ خان اچھی پرفارمنس اور بہتر سٹیمینا کے ل پر فرنچ کھلاڑی کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے۔
ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کے دوران ریفری نے حمزہ کیخلاف بہت سے متنازعہ فیصلے بھی دیئے۔
پاکستان کے حمزہ خان نے کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کو شکست دی تھی، 2008 میں آخری مرتبہ پاکستان کے عامر اطلس خان نے ورلڈ جونیئر فائنل کھیلا تھا۔