ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاکھوں بلیوں کی ہلاکت، کورونا کی نئی زیادہ خطرناک قسم پھیل رہی  ہے، ماہرین نے خبردار کر  دیا

Cats in Poland and Cyprus caught by a new Corona Virus, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: طبی ماہرین نے لاکھوں بلیوں کی ہلاکت کے بعد  نئے خطرناک وائرس کے بارے میں خبردار کر دیا ہے ۔

طبی  کے مطابق کورونا وائرس کی ایک زیادہ مہلک قسم سنگین بیماری کا سبب بن رہی ہے۔قبرص میں نئے خطرناک وائرس سے 3 لاکھ بلیوں کی ہلاکت کے بعد پولینڈ میں بھی ایویئن فلو سے متاثر ہونے کے بعد درجنوں بلیاں ہلاک ہو چکی ہیں۔

رواں سال کی آغاز کے ساتھ ہی جانوروں کے ڈاکٹروں نے قبرص میں ایف آئی پی میں مبتلا بلیوں کی تعداد میں اچانک اضافے کی اطلاع دی تھی۔

پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی (پی اے ڈبلیو ایس) قبرص نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوری سے اب تک ایف آئی پی سے تقریبا 3 لاکھ بلیاں ہلاک ہو چکی ہیں۔

چھ ماہ میں وائرس سے مرنے والی بلیوں کی یہ تعداد  جزیرے پر موجود  تقریبا 10 لاکھ بلیوں میں سے 20 سے لیکر 30 فیصد تک ہے۔ قبرص میں بلیوں کی تعداد  بہت زیادہ ہے اور یہاں تک کہا جاتا ہے کہ اس جزیرہ میں انسانوں سے زیادہ بلیوں کی آبادی ہے۔ 

قبرص میں پھیلنے والی وبا میں فیلین کورونا وائرس شامل ہی  جس کا کووڈ 19 سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انسانوں کی خوش قسمتی ہے کہ یہ وائرس صرف بلیوں میں پھیلتا ہے لیکن لوگوں کو متاثر نہیں کرتا۔ یہ وائرس عام طورپرصرف معدے کی ہلکی خرابی کا سبب بنتا ہے،لیکن اس سے فیلین انفیکشس پیریٹونائٹس (ایف آئی پی) ہوسکتا ہے ،جس سے سفید خون کے خلیات متاثرہوجاتے ہیں۔

بلی کے جسم میں یہ وائرس پھیلنے سے  پیٹ ، گردے اور دماغ میں اکثرمہلک سوزش کا رد عمل جنم لیتا ہے۔