ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کے نرخ میں ساڑھے سات روپے اضافہ کے بعد  مختلف سلیبوں میں فی یونٹ قیمت کیا ہو گی

Electricity tariffs revised price of one unit in different slabs, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بجلی کے نرخ میں ساڑھے سات روپے اضافہ کے بعد  فی یونٹ قیمت کیا ہو گی

اویس کیانی:  ٹیرف میں7.50روپے تک اضافے کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت کیا ہوگی؟ سٹی42 تفصیلات سامنے لے آیا۔ لائف لائن کنزیومرز کے لئے بجلی کا  سابق نرخ برقرار رہے گا۔  ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت 3.95 روپے برقرار رہےگی۔  ماہانہ51سے100 یونٹ تک استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ قیت7.74 روپے برقرار رہے گی۔

ایک سے100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکڈ صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت7.74 روپے برقرار رہے گی۔

ماہانہ101سے200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے فی یونٹ10.06روپے برقرار رہے گا۔

ماہانہ ایک سے100 یونٹ تک کا ٹیرف3 روپے اضافے سے16.48 روپے ہوجائے گا۔

ماہانہ101 سے200 یونٹ تک کا ٹیرف4 روپے اضافے سے22.95 روپے ہوجائے گا۔

ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف5 روپے اضافے سے27.14 روپے ہوجائے گا۔

ماہانہ301 سے400یونٹ کا ٹیرف6.50 روپے اضافے سے32.03روپے ہوجائے گا۔

ماہانہ401 سے500 یونٹ کا ٹیرف7.50روپے اضافے سے35.24روپے ہوجائے گا۔

ماہانہ501 سے600 یونٹ کا ٹیرف7.50روپے اضافے سے36.66روپے ہوجائے گا۔

ماہانہ501 سے600 یونٹ کا ٹیرف7.50روپے اضافے سے37.80روپے ہوجائے گا۔

ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف7.50 روپےاضافے سے 42.72 روپے ہوجائے گا۔

سیلز ٹیکس کے بعد زیادہ سے زیادہ فی یونٹ ٹیرف50.41 روپے ہوجائے گا۔

وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافہ سو یونٹ ماہانہ یا اس سے کم بجلی استعمال کرنے والوں پر لاگو نہیں ہو گا۔

ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ3.95 روپے برقرار رہے گا۔

ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہے گا ۔

ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہے گا۔

ماہانہ101سے200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے فی یونٹ10.06روپے برقرار رہے گا۔