لاہور میں 203 ملی میٹر بارش کا 95 فیصد پانی بروقت نکال دیا، وزیراعلیٰ کی کارکنوں کو شاباش

22 Jul, 2023 | 07:30 PM

علی رامے

This browser does not support the video element.

علی رامے: نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ لاہور میں صرف 5 گھنٹے میں 203 ملی میٹر بارش ہوئی اور واسا اور ضلعی انتظامیہ نے شہر میں مختلف مقامات پر جمع ہونے والےپانی کے 95 فیصد  حصہ کو  بروقت صاف کر دیا۔  انہوں نے اس عمدہ کارکردگی پر  واسا اور ضلعی انتظامیہ کی شاندار کاوشوں کو سراہا۔

اسلام پورہ کا دورہ کرنے کے دوران نگراں وزیراعلیٰ نے نکاسیِ آب کا جائزہ لیا اور بروقت نکاس آب پر واسا حکام کو شاباش دی۔

وزیر اعلی پنجاب نے واسا کے  ورکرز سے ہاتھ ملایا اور ان کی  حوصلہ افزائی کی۔

اسلام پورہ کے اہل علاقہ نے شہری انتظامیہ کے ادارں کی بہتر کارکردگی پر  وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا ۔

وزیر اعلی پنجاب  سے ایک بزرگ شہری نے اپنا رکشہ چوری ہونے پر شکایت کی ۔

وزیر اعلی پنجاب نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حکام کو فوری کارروائی کر کے بزرگ کا رکشہ برآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے اسلام پورہ کے علاقہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ پوائنٹ تھا جہاں سے 8 گھنٹوں تک پانی نہیں نکلتا تھا ۔  آج 203 ملی میٹر بارش کے باوجود انتظامیہ اور واسا کے حکام کی مسلسل کوشش سے اسلام پورہ کو کلئیر کیا گیا ۔

دورہ کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں واسا اور ضلعی انتظامیہ کی ہفتہ کےروز اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ اس عظیم کارکردگی کو جاری رکھیں!

مزیدخبریں