علی رامے: نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ لاہور میں صرف 5 گھنٹے میں 203 ملی میٹر بارش ہوئی اور واسا اور ضلعی انتظامیہ نے شہر میں مختلف مقامات پر جمع ہونے والےپانی کے 95 فیصد حصہ کو بروقت صاف کر دیا۔ انہوں نے اس عمدہ کارکردگی پر واسا اور ضلعی انتظامیہ کی شاندار کاوشوں کو سراہا۔
اسلام پورہ کا دورہ کرنے کے دوران نگراں وزیراعلیٰ نے نکاسیِ آب کا جائزہ لیا اور بروقت نکاس آب پر واسا حکام کو شاباش دی۔
وزیر اعلی پنجاب نے واسا کے ورکرز سے ہاتھ ملایا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
اسلام پورہ کے اہل علاقہ نے شہری انتظامیہ کے ادارں کی بہتر کارکردگی پر وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا ۔
وزیر اعلی پنجاب سے ایک بزرگ شہری نے اپنا رکشہ چوری ہونے پر شکایت کی ۔
وزیر اعلی پنجاب نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حکام کو فوری کارروائی کر کے بزرگ کا رکشہ برآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے اسلام پورہ کے علاقہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ پوائنٹ تھا جہاں سے 8 گھنٹوں تک پانی نہیں نکلتا تھا ۔ آج 203 ملی میٹر بارش کے باوجود انتظامیہ اور واسا کے حکام کی مسلسل کوشش سے اسلام پورہ کو کلئیر کیا گیا ۔
دورہ کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں واسا اور ضلعی انتظامیہ کی ہفتہ کےروز اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ اس عظیم کارکردگی کو جاری رکھیں!
Lahore received a whopping 203mm of rainfall in just 5 hours! Appreciation for WASA and the District Administration for their remarkable efforts in clearing 95% of the water ponding in the city.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 22, 2023
Keep up the great work! pic.twitter.com/JzfXAusS70
وزیر اعلی محسن نقوی نے اسلام پورہ کے علاوہ اندرون شہر، سرکلر روز اور دیگر علاقوں میں نکاسی آب کے کام کا بھی جائزہ لیا ۔
محسن نقوی نے رہائشیوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لئے کمشنر لاہور ڈویژن کو ہدایات دیں
سیکرٹری تعمیرات و مواصلات۔ کمشنر لاہورڈویژن۔ ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایم ڈی واسا بھی ہمراہ تھے