شہری احتیاط کریں،خطرے کی گھنٹی بج گئی،الرٹ جاری

22 Jul, 2023 | 06:54 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : ملک بھر میں 22 سے 26 جولائی تک ممکنہ موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی پر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق موسلا دھار بارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ طوفانی بارشوں کے سبب مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے۔

22 اور 23 جولائی کو ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے، موسلا دھار بارشوں سے 22 سے 24 جولائی کے دوران کراچی اور حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔ این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کسان موسم کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی کاشت کاری کریں، سیاح اور مسافر زیادہ محتاط رہیں تاکہ موسم برسات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں