ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی محسن نقوی اور سینئیر بیوروکریٹس کے ساتھ مشاورتی بیٹھک 

Shahbaz Sharif, Mohsin Naqvi, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد:وزیراعظم شہباز شریف کی محسن نقوی، چیف سیکرٹری اور دیگر سینئیر بیوروکریٹس کے ساتھ مشاورتی بیٹھک ہوئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے لاہور کیمپ آفس میں ہونے والی مشاورتی بیٹھک میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، سیکرٹری پی این ڈی اور سیکرٹری ایگریکلچر بھی شریک ہوئے۔

زرائع کے مطابق صوبے بھر کے انتظامی امور پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریفننگ دی گئی ا ور محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا جبکہ صوبے میں چینی اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا جائزہ لیاگیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نےچیف سیکرٹری پنجاب کو چینی اور آٹے کی قیمتیں فوری معمول پر لانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی تاہم پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشنزکا معاملہ بھی زیر غور آیا ۔