صنم ماروی کی تیسرے  شوہر سے بھی علیحدگی ہوگئی

22 Jul, 2023 | 05:47 PM

This browser does not support the video element.

زین مدنی: صوفی گلوکارہ صنم ماروی کی تیسرے  شوہر سے بھی علیحدگی ہوگئی۔

گلوکارہ صنم ماروی نے اس سے قبل دوسرے شوہر  حامد علی بہلول پر بھی تشدد کے الزامات عائد کر کے خلع لیا تھا .اور تین بچے بھی حامد کے پاس ہیں جس کے بعد  پھر خبیب قریشی سے ان کا نیا خفیہ  نکاح سامنے آیا۔اور اب صنم ماروی کی جانب سے خبیب قریشی سے بھی خلع27مارچ کو فائل کیا گیا ۔اور کہا گیا تھا کہ خبیب قریشی ان پر تشدد کرتے ہیں ۔ جج فیملی کورٹ مس اجالا امبر کی جانب سے 7 جولائی کو خلع کی ڈگری جاری کر دی گئی ۔ مگر ڈاکیومنٹس 18 جولائی کو باقاعدہ طور پر جاری کر دئیے گئے ہیں۔صنم ماروی کا کہنا ہے کہ یہ میری مرضی ہے ایک شادی کروں یا چار کروں ۔صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے اپنا موقف دینے سے انکار کر دیا۔ 

مزیدخبریں