ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کے دورے،ڈی واٹرنگ پمپس بڑھانے، پانی میں پھنسی گاڑیاں فوراً نکالنے کی ہدایت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بارش میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش سے  پیدا شدہ مسائل سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی  قذافی سٹیڈیم ،لبرٹی ،مین بلیوارڈ گلبرگ، گارڈن ٹاؤن ،ماڈل ٹاؤن او ر دیگر علاقوں میں گئے اور  بارش سے پیدا ہونیوالی صورتحال ،نکاسی آب کے بندوبست کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے انتظامیہ ،واسا حکام کو نکاسی آب کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ  نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ڈی واٹرنگ پمپس کی تعداد میں فوری اضافہ کیا جائے۔
شہریوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے افسران خود فیلڈ میں رہیں۔
محسن نقوی نے شہر میں ٹریفک چالو رکھنے اوور شہریوں کو سڑکوں پر مسائل سے بچانے کے لئے  چیف ٹریفک آفیسرکو بھی فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ ٹریفک وارڈن فیلڈ میں فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں۔بارشی پانی میں پھنسی گاڑیوں کو فوری نکالا جائے