ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی سی رافعہ حیدرنے نشیبی بستیوں سے پانی سب سے پہلے نکالنے کی ہدایت کر دی

DC rafia Hyder visits rain-affected areas, City42
کیپشن: screen capture
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: ڈی سی رافعہ حیدر بارش سے پیداہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئےاندرون شہر، لکشمی، مال روڈ، قرطبہ چوک  گئیں، انہوں نے قذافی اسٹیڈیم اور کلمہ چوک سی بی ڈی میں بھی حالات کا جائزہ لیا۔
ڈی سی لاہور نے شہر میں بارشی پانی کے نکاس کی کوششوں کا جائزہ لیا، تمام اسسٹنٹ کمشنر بھی بارش کے دوران فیلڈمیں موجود ہیں۔
ڈی سی نے واسا اور ایم سی ایل ایمرجنسی کیمپس پر انتظامات کاجائزہ لیا۔ڈی سی رافعہ سعید نے ہدایت کی کہ بارش تھمتے ہی فوری نکاسی آب آپریشن شروع کیا جائے۔

ڈی سی نے ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں  کی بستیوں سے پانی کا نکاس سب سے پہلے کیا جائے۔

ڈی سی نے گوالمنڈی میں زیرتعمیر سڑک کے گڑھے میں گاڑی گرنے کا بھی نوٹس لیا اوورر ہدایت کی کہ گاڑی کو فوری طور  پرنکال کر زیر تعمیر سڑک کی طرف ٹریفک کا داخلہ بند کیا جائے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نےمال روڈ، الحمرا  کےاطراف، گورنر ہاؤس، ایوان اقبال میں بھی صورت حال کا جائزہ لیا۔

ڈی سی لاہور لکشمی چوک ایمرجنسی کیمپ بھی گئیں۔

ڈی سی لاہور نےایمرجنسی کیمپس پر موجود مشینری اور عملہ کی موجودگی کا بھی جائزہ لیا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ  لاہور شہر میں آج بارش سے متاثر ہونے والےنشیبی علاقوں کی نشاندہی مکمل ہو گئی ہے، ایمرجنسی پوائنٹس پر مشینری، عملہ موجود ہے۔

تاج پورہ، قرطبہ، حاجی کیمپ، لکشمی، اللہ ہو چوک، جی پی او، ایمپریس روڈ پر پانی موجود ہے۔