(ویب ڈیسک)لاہور کے ڈی آئی جی شارق جمال کی میت اسپتال لے کر آنے والی خاتون اور ایک مرد کو حراست میں لے لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ فلیٹ سے کھانے پینے کی چند اشیاء اور برتنوں کو معائنے کے لیے قبضے میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کے ڈی آئی جی شارق جمال ڈی ایچ اے میں واقع گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ واقعے کے وقت شارق جمال گھر میں اکیلے تھے۔