ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا، 7.5 روپے یونٹ مہنگی

حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا، 7.5 روپے یونٹ مہنگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 سے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی سمری کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے۔

نیپرا اب وفاقی حکومت کی درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ دے گا۔ جس کے بعد وفاقی حکومت اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردے گی۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer