شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

22 Jul, 2023 | 12:05 PM

Ansa Awais

( سٹی42) ملک بھر میں مون سون کا طاقتور سپیل جاری ہے ، صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز ترین بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ 

  تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے شروع ہونے والے مون سون سپیل نے ہر طرف پانی ہی پانی کر دیا، صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی تیز اور موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، قائد اعظم انڈسٹریل ایریا میں بھی ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔

 لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن ،فیروزپور روڈ ،کوٹ لکھپت میں ابر کرم برس پڑا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، کاہنہ ، نشتر ٹاون ، یوحنا آباد ، چونگی امر سدھو، کینٹ ،ڈیفنس ،  والٹن ، مین بلیو وارڈ، زمان پارک ، شادمان ، باغبانپورہ، داتا دربار، گارڈن ٹاون، جوہر ٹاون و دیگر علاقوں میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

 اب تک انار کلی میں 115، جوہر ٹاؤن  میں 99،ڈی ایچ اےمیں 98 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ، آج سے بدھ تک مزید موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔

مزیدخبریں