ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے آج رات پرامن احتجاج کی کال دیدی

عمران خان،تحریک انصاف،پنجاب اسمبلی،احتجاج،سٹی42
کیپشن: Imran khan,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان  نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر حیران ہوں اب سب کی نظریں سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔

 سابق وزیراعظم عمران خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمیشہ دعا رہی کہ ہماری جمہوریت مضبوط ہو، جمہوریت کی ایک بنیاد اخلاقیات ہوتی ہے لیکن سب نے تماشا دیکھا کہ سیاست دانوں کی قیمتیں لگ رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی اور معاشرے میں ایسی خریدو فروخت ہوتی تو ایکشن لیا جاتا عوام سے کہتا ہوں کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس کے خلاف عوام آج رات پر امن احتجاج کریں۔