ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کو بڑا ریلیف مل گیا

لوڈ شیڈنگ،لیسکو،شارٹ فال،صارفین،میگاواٹ،سٹی42
کیپشن: Azadi chawk lahore,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)شہر کو عارضی طور پر بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا، لیسکو کے شارٹ فال میں نمایاں کمی ہونے پر صارفین کو ریلیف دیا گیا۔
 بارش کے بعد شہر کے موسم میں تبدیلی رونما ہوئی جس کی وجہ سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سسٹم پر بجلی کا استعمال کم ہو گیا، لیسکو کی ڈیمانڈ میں نمایاں کمی ہونے سے چار ہزار 40 میگاواٹ تک آ گئی جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے فراہمی کو تین ہزار نو سو پچاس میگاواٹ کی گئی ہے۔

اس طرح نوے میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہونے لگی ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ لیسکو صارفین کی جانب سے بجلی کی کھپت میں اضافہ ہونے پر ایک بار پھر شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا جائیگا۔