بین الاقوامی ائیر لائنز  سے متعلق اہم انکشاف

22 Jul, 2022 | 05:59 PM

Imran Fayyaz

(علی رامے) بین الاقوامی ائیر لائنز کی جانب سے مسافروں سے اضافی کرائے وصول کرنے کا معاملہ ، بین الاقوامی ائیر لائنز کی جانب سے بزنس کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں سے اضافی وصولیوں پر رپورٹ وزیر اعظم کو پیش  کردی گئی۔
وزیر اعظم پاکستان انسپکشن ٹیم کی انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دس بین الاقوامی ائیر لائنز نے مسافروں سے یکم جولائی سے قبل 50 ہزار روپے اضافی وصول کیے ۔رپورٹ کے مطابق ایمرٹس ،کویت ،قطر ، اومان ، اتحاد ،سعودی اور سری لنکا ائیر لائن نے اضافی وصولی کی ۔تھائی ، گلف اور فلائے دبئی ائیر لائنز کی جانب سے مسافروں سے بزنس کلاس میں سفر کرنے پر اضافی وصولی کی ۔

رپورٹ کے مطابق بزنس کلاس میں سفر کرنے والے 346 مسافروں سے 1 کروڑ 38 لاکھ 40 ہزار روپے اضافی لیے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ائیر لائنز کو آگاہ بھی کیا گیا لیکن مسافروں سے وصول ہونے والی اضافی رقم واپس نہیں کی گئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے انسپکشن ٹیم کی رپورٹ پر جلد از جلد ائیر لائنز سے وصول کی گئی اضافی رقم مسافروں کو واپس دینے کی ہدایات کی ہیں ۔
 

مزیدخبریں