(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا 42 ڈالر مہنگاہوکر 1724 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا.
تفصیلات کےمطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کو 'پر' لگ گئے، گزشتہ روز کی نسبت سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا، دو روز میں قیمت 1400 روپے بڑھی، عالمی مارکیٹ میں سونا 42 ڈالر مہنگاہوکر 1724 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
ایک تولہ سونا 900 روپے مہنگاہوکر 1 لاکھ 45 ہزار 400 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا 772 روپے مہنگاہوکر 1لاکھ 24 ہزار 657 روپے کا ہوگیا،صرافہ ڈیلرز کا کہناتھا کہ عالمی مارکیٹ اور ڈالر مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روزسندھ صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کےاضافے کے ساتھ ایک لاکھ 44 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔ 10 گرام سونا 428 روپے اضافے سے 123885 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 26 ڈالر کم ہوکر 1682 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔