(ویب ڈیسک)حکومت کا میرا پاکستان میرا گھر سکیم میں ایڈوانس جمع کرانے والوں کے لیے ہاؤسنگ لون سکیم جاری رکھنے کا فیصلہ، وفاقی وزیرخزانہ کا نے کہا ہم بینکوں سے بھی کہیں گے کہ وہ شرح سود کو کم کریں۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی شرح میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ کررکھ دی ہے، حکومت ایک طرف پیٹرولیم مصنوعات، بجلی کی قیمتیں بڑھا رہی ہے تو دوسری جانب ڈالر بھی بے لگام ہوگیا ہے، عوام حکومتی پالیسیوں نے نالاں نظر آتے ہیں، عوامی پریشانیوں کے پیش نظر وفاقی وزیرخزانہ کا ایک نیا بیان سامنے آیا۔حکومت کا میرا پاکستان میرا گھر سکیم میں ایڈوانس جمع کرانے والوں کے لیے ہاؤسنگ لون سکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہناتھا کہ جن لوگوں کی درخواستیں منظور ہوئیں یا بیعانہ جمع کرا دیا، ان کے لیے سکیم جاری رہے گی،ہم بینکوں سے بھی کہیں گے کہ وہ شرح سود کو کم کریں،سکیم کو سستا اور زیادہ وسیع بنانے کے لیے تشکیل کے عمل میں ہیں،نظر ثانی شدہ سکیم کو جلد ہی متعارف کرایا جائے گا۔
Just had a meeting at the SBP. The government will continue with the MGMP housing loan scheme for all those whose loan applications have been approved and who have paid advances (bayana). We will also ask the banks to reduce the interest rate charged. 1/2
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) July 22, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹویٹ کرتے وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہناتھا کہ لوگوں نے میرا گھر سکیم میں قرضوں کی منظوری کی بنیاد پر رقم خرچ کی، ہم اس سکیم کو نئی شکل دےرہے ہیں،کسی کاپیسہ ضائع نہیں ہوگا، اگلے ہفتے تک یہ مسئلہ حل کرلیں گے۔