نوٹی فکیشن جاری ،سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا دی

22 Jul, 2022 | 03:10 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک کے ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک نے اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، سٹیٹ بینک ہر 2 سال کے بعد اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کی شرح کے حساب سے اضافہ کرتا ہے، تنخواہوں میں یہ اضافہ پچھلے سال جولائی میں ہونا تھا جو اب ایک سال کی تاخیر سے منظور کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک ذرائع کا کہناتھا کہ مہنگائی کے اثر کو کم  کرنے کے لیے  نچلے گریڈ کے افراد کو زیادہ اضافہ دیا گیا ہے، او جی 1 سے او جی 3 تک 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، او جی 4 سے او جی 8 تک 16 فیصد اضافہ  کیا گیا ہے۔
مختلف گریڈز کی مراعات میں بھی اضافہ کردیا گیا،ٹرانسپورٹ الاؤنس کی مد میں او جی 2 کے لیے 20 ہزار اور او جی 1 کے لیے 15 ہزار مختص کیے گئے ہیں، اوجی 3 کے لیے پہلی بار کار الاؤنس 25 ہزار روپے شامل کردیا گیا، او جی 4 کے لیے ماہانہ کار   الاؤنس 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کردیا گیا۔

مزیدخبریں