ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائد ایوان کے انتخاب سے قبل پرویزالہٰی کا حکومت کو اہم پیغام

Chaudhry Zahoor Elahi new statement
کیپشن: Chaudhry Zahoor Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر )وزرات اعلیٰ کے امیدوار چودھری پرویز الہیٰ اسمبلی سیکرٹریٹ میں موجود ہیں،چودھری پرویز الہیٰ کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے،اجلاس میں قائد ایوان کے انتخاب پر مشاورت کی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق چودھری پرویز الہی کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جار ی ہے جس مین قائد ایوان کے انتخاب پر مشاورت کی گئی،پرویز الہی کا کہناتھا کہ  ن لیگ کے تمام ہتھکنڈے بری طرح ناکام ہوں گے،وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کا راستہ روکا جائے گا، حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کی پابندی کرے ورنہ قانون اپنا راستہ بنائے گا۔

دریں اثناء اپنے ایک بیان میں سپیکر پنجاب اسمبلی سےصحافی نے کچھ سوالات کئے، پرویز الہٰی سے صحافی نےسوال کرتے کہا کہ کہاجارہاہے آ پ کے کچھ ارکان حکومت سے رابطے میں ہیں؟صحافی کو جوا ب دیتے کہا کہ 4بجے سب کچھ واضح ہوجائے گا، ایک اور سوال کیا کہ آصف زرداری کامشن ناکام ہوگیا ؟ جواب دیتے کہا کہ جی ہاں آصف زرداری کامشن ناکام ہوگیا ،ساری زندگی جس بندے نے سچ نہیں بولا ان کا ذکر نہیں کرنا چاہتا۔

پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ گھر سے آرہاہوں ،ابھی قیادت نہیں ہوئی،گزشتہ روز جو فیصلے ہوئے ان پر قائم ہیں ،ساری رات سارے دعا کرتے رہے کہ ہمار ے ووٹوں میں اضافہ ہوجائے۔

قبل ازیں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی طرف سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں ممکنہ دھاندلی کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر انہوں نے صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خط کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست کی ہے۔

جس میں استدعا کی گئی ہے کہ آئی جی پولیس کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکا جائے کیوں کہ سکیورٹی کیلئے خط ڈپٹی اسپیکر کی بد نیتی کو ظاہر کرتا ہے، جس سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن کو تہہ و بالا کرنا چاہتے ہیں۔ 


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer