(مانیٹرنگ) جامعہ کراچی خودکش بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پولیس ذرائع کےمطابق دہشتگردی میں ملوث مرکزی سہولت کار ملزم زیب کا خاکہ تیار کرلیا گیا ہے جو سی ٹی ڈی نے سی سی ٹی وی اور عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا ہے, جامعہ کراچی خودکش حملے میں استعمال کیا گیا بارود سے بھرا بیگ دہشتگرد زیب نے تیار کیا تھا اور دہشتگرد کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں ملزم ہیبتان کی فیملی کے ساتھ ہی رہائش پذیر رہا۔
ذرائع نے بتایا کہ دہشتگرد زیب بی ایل اے مجید بریگیڈ کے دہشتگردوں کو تربیت دیتا ہے, سی ٹی ڈی کے ریکارڈ کے مطابق مطلوب دہشتگرد زیب بروہی بلوچ ہے اس کی عمر 26 سال اور قد 5 فٹ 7 انچ ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشتگرد داد بخش عرف شعیب نے بھی اسی ملزم زیب سے تربیت حاصل کی، داد بخش کو 2020 میں افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دی گئی۔
واضح رہےکہ جامعہ کراچی میں 26 اپریل کو ہونے والے خودکش حملے میں تین چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔