ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہانہ 60 ہزار الاؤنس، ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

Allowance approved for Project posts employees
کیپشن: Allowance approved
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر/علی رامے)صوبائی محتسب سٹاف اور ایڈوائزر اور کنسیلٹینٹ کی تنخواہ میں اضافہ کر دیا گیا جبکہ پراجیکٹ پوسٹوں پر کام کرنے والے افسران و ملازمین کی بھی سنی گئی۔

تفصیلات کےمطابق صوبائی محتسب سٹاف اور ایڈوائزر اور کنسیلٹینٹ کی تنخواہ میں اضافہ کر دیا گیا،یہ تنخواہ میں اضافہ صوبائی محتسب میجر ر اعظم سلیمان خان نے کیا ہے،کنسیلٹینٹ کو ماہانہ 60 ہزار جوڈیشیل الاؤنس ملے گا۔ گریڈ انیس گریڈ بیس اور گریڈ اکیس کے افسران کو بھی ماہانہ 60  ہزار جوڈیشیل الاؤنس ملے گا۔

گریڈ ایک سے گریڈ پانچ تک کے ملازمین کو 20 ہزار ماہانہ الاؤنس ملے گا گریڈ چھ سے گریڈ 10 تک کے ملازمین کو 25 ہزار جوڈیشیل الاؤنس ملے گا۔صوبائی محتسب نے تنخواہوں میں اضافہ کا نوٹی فکیشن جاری کردیاہے۔

دوسری جانب پراجیکٹ پوسٹوں پر کام کرنے والے افسران و ملازمین کی بھی سنی گئی،پنجاب حکومت نے مختلف محکموں میں پراجیکٹ پوسٹوں پر کام کرنے والے افسران و ملازمین کو الاؤنس دینے کی منظوری دے دی۔
ابتدائی طور پر محکمہ صحت اور بلدیات میں پراجیکٹ پوسٹوں پر تعینات افسران و ملازمین تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات منظور کی گئیں،صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے دونوں محکموں کی سفارشات کو منظور کرلیا ۔
پراجیکٹ پوسٹوں پر کام کرنے والوں کو انسینٹیو الاؤنس دیکر تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا ۔بلدیات میں لینڈ یوز ، زوننگ کے پراجیکٹ میں تعینات افسران کے لیے الاونسز کی منظوری دی گئی ہے، محکمہ صحت میں لیبارٹریز اور نیوٹریشن کے افسران کے لیے الاونسز کی منظوری دی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer