ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہ پیما ثمینہ بیگ نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

Samina Baig
کیپشن: Samina Baig
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ثمینہ بیگ آج صبح سات بج کر 42 منٹ پر کے ٹو کی چوٹی پر پہنچیں، 8611 میٹر بلند کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے۔ثمینہ کی ٹیم کے اراکین عید محمد، بلبل کریم، احمد بیگ، رضوان داد، وقار علی اور اکبر سدپارا بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ثمینہ بیگ نے 2013 میں ماؤنٹ ایوریسٹ کو بھی سر کیا تھا۔