ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائد ایوان کا انتخاب، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کتنے ارکان ہوٹلوں میں موجود؟ 

PTI, PMLN
کیپشن: PTI, PMLN
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے اراکین ہوٹلوں میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس وقت پی ٹی آئی کے 186 ارکان اسمبلی اس وقت ہوٹل میں موجود ہیں، تحریک انصاف کے 2 ارکان اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے جن میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری ووٹ نہیں ڈال سکیں گے جب کہ چوہدری مسعود ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے ووٹ نہیں ڈال پائیں گے۔

(ن) لیگ کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے پاس اس وقت ہوٹل میں موجود اراکین کی تعداد 160 ہے۔(ن)  لیگ کے راجہ صغیر کے نوٹیفکیشن کے بعد (ن) لیگ اور اتحادیوں کے ارکان کی تعداد 179 ہوگئی ہے۔