ویب ڈیسک : عدالت میں اپنے خلاف دائر کیس کےخاتمے کیلئےکنگنارناوت ممبئی ہائیکورٹ پہنچ گئیں، انہوں نے جاوید اختر کی جانب سے دائر کیس ختم کرنے کی درخوست کردی۔
تفصیلات کے مطابق کنگنا رناوت نے اپنے وکیل رضوان صدیق کے توسط سےدائر درخواست میں موقف اپنایا کہ اندھیری کی مجسٹریٹ کی عدالت نے ان کے خلاف کیس کی کارروائی میں قانونی ضابطے پورے نہیں کئے۔ درخواست میں بتایا گیا کہ کنگنا نے دندوشی سیشن کورٹ میں بھی اس سلسلے میں درخواست دی تھی جو مسترد ہوگئی، اور اسی وجہ سے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
درخواست میں اس جانب بھی اشارہ کیا گیا کہ ان کے خلاف جاوید اختر کی جانب سے دائر کیے گئے کیس میں گواہوں کو پولیس کی جانب سے ڈرایادھمکایا جاسکتا ہےاوراسی وجہ سےان کے ریکارڈ کیے گئےبیان پر یہ سوال پیداہوتا ہےکہ کیاجاویداختر کی جانب سےدائرکی گئی درخواست میں حقیقی کیس بنتا ہے کہ نہیں۔ انہوں نےکہاکہ اگر اس طرح کے عمل کی اجازت دی جاتی ہےتو اس کے بعد دیگر مجسٹریٹس کیلئے ایک غلط مثال بن جائے گی جبکہ اس کی وجہ سے ملزم کے حقوق بھی متاثر ہوں گے۔