(سٹی 42)حکومت کو نجی سرمایہ کاروں کی تلاش، پنجاب حکومت میگا منصوبوں کی تکمیل کیلئےسرمایہ کاروں کے لیےروڈ شو کا انعقاد کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت میگا منصوبوں کی تکمیل کیلئےسرمایہ کاروں کے لیےروڈ شو کا انعقاد کرے گی۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ روڈ شو لاہور میں منعقد کیا جائے گا ۔ پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی نے روڈ شو کی تیاریاں مکمل کرلیں۔اگست سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سیکٹر کے حوالے سے کانفرنسز کا انعقاد ہوگا ، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پنجاب کے میگا منصوبوں بریفنگ دی جائےگی ۔
روڈ سیکٹر ،توانائی ،آئی ٹی اور دیگر شعبوں سے متعلق کانفرنسز منعقدکرائی جائیں گی۔میگامنصوبوں کی تکمیل کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سیکٹر کو توجہ دی جائے گی، پنجاب حکومت رواں سال 25 ارب روپے کے میگا منصوبے پی پی پی موڈ سے مکمل کرے گی۔