ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادامی باغ،خاتون نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی

بادامی باغ،خاتون نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)معاشرے میں عدم برداشت کا رویہ بڑی تیزی سے پنپ رہا ہے معمولی معمولی باتوں پر لڑائی جھگڑے اور طیش میں آ کر قتل و غارت کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔اگر بات کریں صنف نازک کی تو  جب گھریلو جھگڑوں کے باعث بات حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہے تو  بعض اوقات خواتین خود کو  بھی نقصان پہنچانے یہاں تک کہ انتہائی قدم اٹھانے  سے بھی گریز نہیں کرتیں۔

ایسا ہی واقعہ بادامی باغ  کے علاقے میں پیش آیا جہاں خاتون نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی،بیس سالہ ردا نے شوہر سے جھگڑ کر خودسوزی کی کوشش کی ردا کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔افسوسناک واقعے میں خاتون بری طرح جل چکی ہے۔