(زین مدنی) شوبز فیشن میوزک انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں ڈیزائنرز نے راولپنڈی میں ارسلان نامی نوجوان کی اپنی والدہ پر تشدد کرنے والی ویڈیو پر شدید غصے اور غم و رنج کا اظہار ، فنکار کہتے ہیں کہ ملزم کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے
شوبز سے وابستہ فنکاروں نے راولپنڈی میں بیٹے کے والدہ پر تشدد کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ارسلان نامی شخص کو بیوی سمیت والدہ پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اور اپنی ماں کے لیے برے الفاظ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اس واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔ حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ان کے پاس اس واقعے کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں اور نہ ہی وہ یہ ویڈیو پوسٹ کرسکے ہیں بلکہ انہوں نے یہ ویڈیو ہی ڈیلیٹ کردی ہے۔حمزہ علی عباسی نے والدہ پر تشدد کرنے والے بیٹے پر تنقید کرتے ہوئے کہا اوہ میرے خدا۔۔۔ جہنم کا گہرا ترین کونا شیطان کا منتظر ہے جس نے اپنی بوڑھی ماں پر ہاتھ اٹھایا
نیمل خاور نے بھی اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا اللہ کا قہر اس شخص کا منتظر ہے۔ انہوں نے قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’کسی بھی ماں کو اپنے بچے کے ذریعے تکلیف نہیں پہنچنی چاہیے، اور نہ ہی کسی بچے کے ذریعے باپ کو نقصان پہنچنا چاہے۔‘‘
اداکارہ صبا قمر نے بھی شدید الفاظ میں اس واقعہ کی مذمت کی جبکہ فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے بھی اس درندے صفت انسان کو جہنمی قرار دیا۔
اداکار احسن خان صوفیا احمد آشنا شاہ سمیت شوبز ستاروں نے اس واقعہ پر گہرے دکھ غصے کا اظہار کیا۔