اداکارہ روبینہ اشرف نے کورونا کو شکست دے دی

22 Jul, 2020 | 08:02 PM

Malik Sultan Awan

(زین مدنی حسینی) ٹی وی کی نامور اداکارہ روبینہ اشرف کورونا سے جنگ جیت گئیں ، صحت یاب ہو کر گھر آگئیں۔

ٹی وی کی نامور اداکارہ روبینہ اشرف جنہیں بیس روز قبل کورونا وائرس کے پیش نظر ہسپتال داخل کروایا گیا تھا اب کورونا وائرس کو شکست دے کر اور مکمل طور پر صحت مند ہوکر گھر واپس آگئیں ہیں۔روبینہ اشرف کی بیٹی منی طارق نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر لکھا کہ میں نے سوچا تھا اپنی والدہ کی یہ ہنسی دوبارہ نہیں دیکھ پاؤں گی، میری والدہ ایک ماہ تک بیماری سے لڑتی رہیں۔ منی طارق نے مزید لکھا کہ وہ تمام مداحوں کی دعاؤں کا شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوں نے ان کی والدہ کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔

مزیدخبریں