سٹی 42:معروف اداکارہ عائشہ عمر کا چند روز قبل ایک پیغام سامنے آیا تھا جس میں انکا کہنا تھا کہ میں سوشل میڈیا پر تنقید اور نفرت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ عائشہ عمر نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اسٹوریز شیئر کیں جس میں انہوں نے اپنا اکائونٹ پرائیویٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں انسٹا گرام پر ڈی جے اور موسیقی سے متعلق اپنی تمام اسٹوریز خارج کر رہی ہوں اور آپ سب کی نفرت کا شکریہ۔ عائشہ عمر نے یہ بھی کہا کہ میں بہت جلد اپنا اکائونٹ پبلک سے پرائیویٹ کر رہی ہوں جہاں میں اپنی تمام اسٹوریز اور دیگرتصاویر صرف اپنے دوستوں اور خاندان والوں سے شیئر کر سکوں گی ۔
گزشتہ روزعا ئشہ عمر نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس پر ایک مداح کا بہت منفی ردِ عمل دیکھنے میں آیا ۔جس میں انہوں نے کہا کہ ’’ بیٹا عائشہ عمرمیں ویسے تو تمہارے ڈرامے دیکھتا تھا لیکن بیٹا لعنت تم پر،،جس پر عائشہ عمر نے بہت تحمل سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ،،لعنت بھیج دیتے ہیں پر فالو بھی کرتے ہیں،کچھ سمجھ نہیں آرہا لیکن چلیں ہم پھر بھی آپ کے لیے دعا کرتے ہیں کہ آپ پر سلامتی ہو،،۔
یاد رہے کہ مداحوں کے اسی قسم کے رویے سے تنگ ہوکر اس قبل بھی عائشہ عمر کا ایک پیغام سامنے آیا تھا کہ در حقیقت مجھے بہت پہلے ہی اپنا اکائو نٹ پرائیویٹ کر لینا چاہئے تھا کیوں کہ مجھے زندگی میں منفی خیالات کی ضرورت نہیں ہے۔اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ میرے بہت سے دوست میری اسٹوری پر یہ میسج کرتے رہتے ہیں کہ میں اپنی سیرو تفریح کے حوالے سے کوئی اسٹوری پوسٹ نہ کروں۔ لیکن دوسری جانب محبت سے بھرپور ہزاروں پیغامات ایسے بھی ہیں جوکہ میری سیرو تفریح بالخصوص موسیقی کی ویڈیوز شیئر سے روکنے پر منع کر رہے ہیں اور مزید ویڈیوز جاری رکھنے کا کہہ رہے ہیں۔ عائشہ عمر نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے مثبت پیغامات مجھے پر جوش اور جذباتی بنا دیتے ہیں۔