بینک روڈ(علی ساہی) آئی جی پنجاب کو ڈی پی اوز کی ناقص کارکردگی کے باوجود سب اچھا کی رپورٹ دینے لگے۔ ضلعی افسران سے کارکردگی بہتربتانے کیلئے ماہانہ میٹنگ میں غلط اعدادوشمار فراہم کرنے لگے۔حکام نے شہر میں گشت بڑھانے کے لئے ایک بار پھر محافظ فورس کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ماضی میں غیر حوصلہ کن نتائج کے باوجود فورس کو تھانوں کی سطح پر پٹرولنگ کے لئے تیار کیا جانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق غلط اعدادوشمارسے بہتر رینٹنگ حاصل کرنے والے گیارہ اضلاع میںڈکیتی ،چوری ،قتل ،ریپ اور سنگین کرائم کے کیسوںکے ریکارڈکی چیکنگ شروع کردی گئی۔ گزشتہ کرائم میٹنگ میں ضلع جھنگ نے کارکردگی کے حوالے سے حیران کن طورپر90نمبرز حاصل کئے تھے جس پرافسران نے حیرانی کا اظہارکیا تھا ۔
آئی جی پنجاب نے مثبت زون میں آنے والے 11 اضلاع کے قتل ،ڈکیتی ،اقدام قتل ودیگرسنگین کرائم کے کنٹرول اورکاروائیوں کاچیک کرنے کاحکم دے دیا ہے ۔ایڈیشنل ائی جی انوسٹی گیشن کو دیا گیا ہے اور انوسٹی گیشن سیل کے افسران نے ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی ہے۔
رپورٹ اگلی کرائم میٹنگ میں آئی جی پنجاب کو پیش کی جائے گی اور غلط ریکارڈ جمع کروانے والے اضلاع کے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔جبکہ لاہورسمیت 12سے زائد اضلاع منفی نمبرحاصل کرنے پرریکارڈ کی چیکنگ سے بچ گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق متعلقہ اضلاع کے اعدادوشمار کاجائزہ لیا جارہا ہے۔
لوٹ مار کی بڑھتی وارداتیں، زیادتی کےبڑھتے واقعات ، قتل اور اقدام قتل کے سنگین مقدمات، پولیس ڈولفن پیرو لاہوریوں کی حفاظت اور امن کے قیام میں ناکام ہوگئی ہے، حکام نے شہر میں گشت بڑھانے کے لئے ایک بار پھر محافظ فورس کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ماضی میں غیر حوصلہ کن نتائج کے باوجود فورس کو تھانوں کی سطح پر پٹرولنگ کے لئے تیار کیا جانے لگا۔