ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس چوری کی شرح میں اضافہ، کمپنی کو کروڑوں کا نقصان

گیس چوری کی شرح میں اضافہ، کمپنی کو کروڑوں کا نقصان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گورومانگٹ (شاہد سپرا)سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن میں مسلسل دو ماہ سے گیس چوری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ سامنے آنے لگا۔ لائن لاسز  کی وجہ سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن میں مسلسل دو ماہ سے گیس چوری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ سامنے آنے لگا۔ لائن لاسز کی وجہ سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے تمام ریجنل دفاتر میں گیس چوری کیخلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔ تاہم لاہور ریجن میں آپریشن کے باوجود گیس چوری کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ لاہورریجن گیس چوری کی شرح میں سرفہرست ہے، مئی اور جون میں گیس چوری میں اضافہ ہوا، جون میں گیس چوری کی شرح 24.4 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔ جس کی وجہ سے لاہور ایریا کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ شہر میں کاہنہ، رائیونڈ روڈ، مناواں، واہگہ اور شاہدرہ کے علاقے میں گیس چوری کی شرح سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

گیس چوری کیساتھ ساتھ گھریلو سے کمرشل استعمال کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ہونے لگا ۔ بعض صنعتی سیکٹرز میں بھی گیس چوری رپورٹ ہوئی تاہم سب سے زیادہ کمرشل صارفین اور چھوٹی انڈسٹری گیس چوری میں ملوث پائی گئی ۔ سوئی ناردرن حکام کے مطابق پریشر فیکٹر کی بنیاد پر صارفین کو بلوں کی رقوم واپس کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے لائن لاسزمیں اضافہ سامنے آیا،آئندہ ماہ حالات میں بہتری آ جائیگی۔

Shazia Bashir

Content Writer