جوہرٹاؤن (درنایاب) ایل ڈی اے کا علاقائی بنیادوں پر ون ڈائریکٹوریٹ کے قیام کا فیصلہ ، اسٹیٹ مینجمنٹ اور لینڈ ڈویلپمنٹ کو بھی آپس میں ضم کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔
ایک ہی ڈائریکٹوریٹ ٹائون پلاننگ ، کمرشلائزیشن اور ریکوری کے امور انجام دے گا۔زیرغور تجویز کے تحت ڈائریکٹوریٹ میں متعلقہ افسر بلڈنگ کنٹرول ، کمرشلائزیشن ، ریکوری سمیت دیگر امور کا ذمہ دار ہوگا جبکہ ون ڈائریکٹوریٹ کی ڈائریکٹر شپ کیلئے تمام کیڈر کے افسروںکا پول بنایا جائے گا۔ ایل ڈی اے حکام کے مطابق ٹریٹری وائز ڈائریکٹوریٹ سے افسران ذمہ داریاں ایک دوسرے پر نہیں ڈال سکیں گے۔
ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے ٹریٹری وائز ڈائریکٹوریٹ کے قیام کا حکم دیا تھا۔ ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق چند روز قبل ڈی جی ایل ڈی اے کے اظہار ناراضگی پر کمیٹی نے تجاویز کو حتمی شکل دی۔ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے ون ڈائریکٹوریٹ کے ورکنگ پیپر کی تیاری کا حکم دے دیا۔
وائس چیئرمین ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ون ڈائریکٹوریٹ کو تجرباتی طور پر ایک علاقے پر پہلے رائج کیا جائے گاایل ڈی اے کا علاقائی بنیادوں پر ون ڈائریکٹوریٹ کے قیام کا فیصلہ ایک ہی ڈائریکٹوریٹ ٹائون پلاننگ ، کمرشلائزیشن اور ریکوری کے امور انجام دے گا۔
دوسری جانب ایل ڈی اے افسروں کی گریڈ17سے 18میں ترقی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس مؤخر کردیا ۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کو سابق ڈی جی سمیر احمد سید کے اعتراضات کی بنا پر مؤخر کیا گیا ۔
سابق ڈی جی نے ایل ڈی اے افسران کی ترقیوں کا معاملہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرز پر نہ کرنے پر اعتراض اٹھایا تھا ۔ ایل ڈی اے ریگولیشنز میں ایس اینڈ جی اے ڈی کی ٹریننگ کا طریقہ کار وضع نہیں ہے ۔ ایل ڈی اے افسران کی محکمانہ ترقیوں کے اجلاس سے قبل باقاعدہ بھی کی گئی ۔ سکروٹنی میں چار افسران کو اینٹی کرپشن کے مقدمات کی بنا پر نااہل کردیا گیا ۔ ترقی کے لئے نااہل ہونے والوں میں ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ کے طور پر کام کرنے والے افسر سلمان محفوظ شامل ہیں ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ کے طور پر کام کرنے والے محمد نفیس ، زبیر نقشبندی شامل ہیں ۔ ایل ڈی اے افسران کی اگلے گریڈوں ترقیوں کا معاملہ جون دوہزار انیس سے التوا کا شکار ہے ۔