رائل پارک (زین مدنی ) پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں دھوم مچانے والے اور ہر روز نیا ریکارڈ قائم کرنے والے ترکی کے سرکاری ٹیلی ویژن ٹی آر ٹی پر پیش کیے جانے والے ڈرامے '' ار طغرل غازی'' کے مصنف،پروڈیوسر،ڈرایکٹر، ڈرامہ نگار اور بوزداع فلمز کے پروپرائٹر '' مہمت بوزداع'' نے کہا ہے کہ ہم جلد از جلد پاکستان جانا چاہتے ہیں، وہاں پر عوام ہمارا انتظار کررہے ہیں لیکن بد قسمتی سے کورونا کے باعث ہمیں پاکستان آنے کے لیے کورنا وائرس کے خاتمے اور حالات کے بہتر ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام ترکوں کو پاکستان سے گہری محبت ہے، پاکستان ہماری روح میں بسا ہوا ہے، وہ ہمارا دل ہے، ہماری جان ہے اور بڑے خوبصورت انداز میں پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان کے عوام کے لیے پاکستان آمد سے قبل پیش کرنے کی درخواست کی اور ہم نے ان کی اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر پیش کردیا , پوری ٹیم کے ساتھ ماہ اگست یا ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار پی ٹی وی ہوم، اوریارِ من ترکی(yaaremanturki ) یو ٹیوب چینل پر ڈاکٹر فرقان حمید کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، انہوں نے ڈرامے کی تیاری اور شوٹنگ کے بارے میں ایک سوال کا جوب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے سب سے پہلے اس ڈرامے کی کہانی تحریر کی ،اس کے بعد منگولیا سے ایک مصور کو مدعو کیااور اس نے اس کہانی کو تصویری شکل عطا کی اور پھر اپنی ٹیم کو تشکیل دینا شروع کردیا۔ پوری ٹیم کے ساتھ رات دن کام کیا اور اس پراجیکٹ کو حتمی شکل دی۔
شوٹنگ سے قبل قازقستان سے گھوڑے خریدے اور ان کو ٹریننگ دی، ہزار ہا ایکٹروں میں سے اس ڈرامے کے اداکاروں کا انتخاب کیا۔