ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زوبیہ میر کے بھائی کا والدہ پر تشدد،ویڈیو وائرل

 زوبیہ میر کے بھائی کا والدہ پر تشدد،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بد بخت بیٹے نے پیسے کی لالچ اور بیوی کی محبت میں اندھے ہو کر اپنی ماں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیل کے مطابق سوشل میڈ یا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نامراد بیٹا اپنی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے جبکہ پیچھے سے اس کی بہن رو رو کر ایسا کرنے سے منع کر رہی ہے ۔بیٹا اپنی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ گالیاں بھی دے رہا ہے ۔والدہ کو مارنے پیٹنے کے بعد بیٹا اپنی بیوی کے ساتھ گھر کی ملکیت کے کاغذات اور نقدی لے کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے ابھی تک ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں اداکارہ  زوبیہ میر نے بتا یا کہ ویڈیو میں جو بھی ہوا آپ نے دیکھا ہو گا ،وہ ویڈیو میں نے اسی لیے بنائی کہ اگر کوئی ہماری بات پر یقین نہ کرے تو وہ ویڈیو دیکھ لے ،میں یہ چاہتی ہوں کہ ہمیں انصاف ملے ۔ زوبیہ میر نے بتا یا کہ بھائی نے امی پر تشدد کے بعد مجھے وائپر سے مارا اور بعد میں امی نے اسی وائپر سے بھائی کی گاڑی توڑ دی ،پھر میری امی بے ہوش ہو گئیں اور بھائی نے گلی میں جا کر گالیاں دینا شروع کردیں ۔اس کے بعد میری بہن نے پولیس کوفون کیا اور پولیس بھائی کو لے کر چلی گئی لیکن ایک گھنٹے بعد پھر بھائی واپس آگیا ،ہم امی کو ہسپتال لے کر گئے ہوئے تھے پیچھے سے بھائی نے گھر میں گھس کر میری بہن کے ساڑھے چار لاک روپے ،گھر کی ملکیت کے کاغذات اور بریف کیس لے کر فرار ہو گیا۔زوبیہ نے اپنے زخم دکھاتے ہوئے بتا یا کہ پولیس ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کر رہی۔

زوبیہ میر کے الزامات پر اس کی نند بھی میدان میں آگئیں ہیں،بسمہ نے کہا ہے کہ یہ زوبیہ میر سارا پروپیگنڈا کررہی ہے،یہ ہمارا گھر ہتھیانا چاہ رہی ہے،میں تمام ثبوت سوشل میڈیا پر لائوں گی اور پوری ویڈیو اپ لوڈ کروں گی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer