والڈ سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار پورے پنجاب میں بڑھانے کا فیصلہ

22 Jul, 2020 | 10:28 AM

Sughra Afzal

مال روڈ (قذافی بٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں مزید دو نیشنل پارکس کے قیام اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پورے پنجاب میں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا، اتھارٹی کا نام والڈ سٹی اینڈ ہیریٹیج ایریا اتھارٹی پنجاب رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے پروبیشن آف اوفینڈرز ترمیمی ایکٹ2020، پنجاب پیرول ایکٹ 2020 اور پنجاب گڈکنڈکٹ پرینرنرز پروبیشنل ریلیز ترمیمی ایکٹ 2020 ، مائنز اینڈ آئل فیلڈز اینڈ منرل ڈویلپمنٹ (گورنمنٹ کنٹرول) ایکٹ 1948 کے قواعد و ضوابط میں ترمیم کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں عوامی جمہوریہ چین کے شہر چنگ ڈاؤ اور فیصل آباد میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریشن کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کرنے کی منظوری دی گئی، پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2014 (ترمیمی 2019) کے رولز 12 اور 59 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک لمیٹڈ کے سی ای او مستقل صدر کی تعیناتی کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی اصولی منظوری دی، کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت ہوں گے، اجلاس میں لوکل گورنمنٹس کیلئے افسروں کی تقرری سے متعلق امور کی منظوری دی گئی جبکہ صوبائی محتسب اعلیٰ کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2018 پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے تقرر کیلئے قواعد و ضوابط کی  بھی منظوری بھی دے دی۔

دوسری جانب پنجاب کابینہ نےوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کردیا،  کابینہ ارکان نے وزیراعلیٰ کے خلاف بے بنیاد اور شر انگیز پراپیگنڈا کرنے والے عناصر کی مذمت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، بے بنیاد الزامات پہلے بھی لگائے گئے، ہمارا دامن صاف ہے۔

پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر بھرپور اظہار اعتماد کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی گی. قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اظہار اعتماد ہے، پنجاب کابینہ پنجاب کی حقیقی ترقی کا سفر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ولولہ انگیز قیادت میں جاری رہے گا۔

مزیدخبریں