’’یوٹرن لینے والا شخص کبھی کسی کا مخلص دوست نہیں بن سکتا‘‘

22 Jul, 2019 | 09:26 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( قذافی بٹ ) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کہتے ہیں قوم کو امید تھی کہ عمران خان امریکہ میں پاکستان کا مقدمہ لڑیں گے مگرعمران خان نے امریکہ جا کر بھی اپنی رٹ نہیں چھوڑی، یوٹرن لینے والا شخص کبھی کسی کا مخلص دوست نہیں بن سکتا، بولے 25 جولائی کے یوم سیاہ میں پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور شرکت کرے گی۔

25 جولائی کے یوم سیاہ کے حوالے سے پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا یوم احتجاج میں پیپلزپارٹی بھرپور شرکت کرے گی، اے پی سی کے فیصلوں میں ساتھ ہیں۔ چیئرمین سینٹ کے معاملے پر حکومت ہارس ٹریڈنگ کی کوشش میں ناکام رہے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے امریکہ میں بھی گالم گلوچ کا کلچر روا رکھا، وزیراعظم کے سارے دوست سرکاری عہدوں پر ہیں، وزیراعظم بتائیں ویسے ان کا دوست ہے کون جس کا ہتھیار یوٹرن ہو وہ کسی کا دوست ہو سکتا ہے، اگر وزیراعظم اور وزرا کہہ رہے ہیں کہ سزائیں وہ دلا رہے ہیں تو چیف جسٹس آف پاکستان وزیر اعظم کے بیانات کا نوٹس لیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومتی فاشسٹ ہتھکنڈے ہمیں کمزور نہیں کر سکتے، حکومت کو گرانے والے ہوتے تو حکومت کو بننے ہی نہ دیتے۔

مزیدخبریں