نوجوان نے محبوبہ کو گولی مارنے کے بعد خود کو گولی مارلی

22 Jul, 2019 | 06:15 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) باغبانپورہ کے علاقے میں نوجوان نے رشتہ نہ ہونے پر لڑکی کو گولی مارنے کے بعد خود کو بھی گولی مارلی، دونوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے میں رشتہ نہ ہونے پر نعیم نامی نوجوان نے کنول نامی لڑکی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کی وجہ سے کنول زخمی ہو گئی۔ کنول کو زخمی حالت میں سروسز منتقل کیا گیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو پتا چلا کہ ملزم نعیم نے کنول کے گھر کے قریب ہی خود کو گولی مار کر شدید زخمی کر لیا ہے۔ نعیم کو انتہائی تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کنول کے لواحقین کا کہنا تھا کہ کہ کنول کا رشتہ نعیم کے ساتھ تہہ کیا تھا مگر کچھ وجوہات کی بنا پر رشتہ ٹوٹ گیا، جس کی وجہ سے نعیم غصے کی حالت میں ان کے گھر آیا، بنا کچھ بولے کنول پر فائرنگ کرنا شروع کردی اور موقع پر سے فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ نعیم نے خود کو سر پر گولی ماری ہے جس کی وجہ سے اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ واقع کی تحقیقات کی جارہی ہے کنول کے لواحقین کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں