عمراسلم:مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف کی تمام مکتبہ فکر کے علما سے ملاقات، شہبازشریف کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔
مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف نے مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں تمام مکاتب فکر کے علما سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مسلم لیگ ن کے منشور کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے گزارش ہے کہ ہم سب کو رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں کا غلام بنا دے! اس ملک میں غربت کے خاتمے کے لئے لوٹ کھسوٹ کا خاتمہ ضروری ہے جبکہ عوام کو وسائل مہیا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کا خاتمہ ہو۔
اس خبر کو ضرورپ پڑھیں:نوازشریف اور مریم نواز کو عدالت سے ریلیف ملنا چاہیئے: مشاہد حسین
تمام مکاتبِ فکر کے جید علماء کا مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کے ساتھ ساتھ علمائے کرام کی جانب سے میاں نواز شریف اور مریم نواز سے اظہارِ یکجہتی بھی کی گئی اور علمائے کرام کی جانب سے بیگم کلثوم کی صحت یابی کے لئے خصوصی طور پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔