چائینہ سکیم: سیوریج کے ناقص انتظامات کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاج

22 Jul, 2018 | 08:41 PM

عطاءسبحانی

عیشہ خان: چائینہ سکیم میں گلیاں، سڑکیں بارش اور گٹر وں کے پانی سے بھر گئیں، سیوریج کے پانی سے اٹھنے والا تعفن اہل علاقہ کیلئے درد سر بن گیا۔ گندگی اور سیوریج کے پانی سے امراض پھوٹنے کا خدشہ لاحق ہو گیا۔

بارش چائینہ سکیم کے باسیوں کیلئے زحمت بن گئی۔ یہ مناظر کسی جھیل یا تالاب کے نہیں بلکہ چائینہ سکیم راجپوت چوک کی گلیوں کے ہیں۔ یہ واحد راستہ پورے علاقے کے بچوں کے سکول جانے کا ہے جو جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پانچ روز سے گٹروں اور بارش کے پانی سے گزرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گندے پانی سے بچے ملیریا اور دیگر امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعدد بار واسا کو یاد دہانی کرائی گئی لیکن کوئی اقدامات نہیں کیے جاسکے۔

گندے پانی سے علاقے میں تعفن پھیل رہا ہے جبکہ مچھروں کی افزائش سمیت مختلف وبائی امراض پھوٹنے کا بھی خدشہ ہے لیکن نکاسی آب کیلئے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

مزیدخبریں