(سٹی 42) الیکشن قریب آتے ہی لاہور پر دہشتگردی کے سائے منڈلانے لگے، ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے صوبائی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیدیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔الیکشن کمیشن نے زائدالمعیاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی
تفصیلات کے مطابق سانحہ ڈیرہ اسماعیل خان کے باعث شہر میں دہشتگردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔ڈی آئی جی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول سے باخبر رہیں اور مشکوک چیز یا شخص بار ے 15 پر اطلاع دیں۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔الیکشن ڈے پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی
ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز کو سیکیورٹی کا ازخود جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، پولیس اور عوام نے مل کر ایسے عناصر کو شکست دینی ہے۔
خبر لازمی پڑھیں۔۔۔مشکلات میں گھری مسلم لیگ (ن) کیلئے ایک اور بری خبر
شہزاد اکبر نے پولیس کو ہدایت جاری کی کہ شہر کی کچی آبادیوں میں سرچ آپریشن کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار ملکی حالات کے پیش نظر اپنی سرگرمیاں محدود رکھیں۔
خبر پڑھیں۔۔عمران خان بمقابلہ خواجہ سعد رفیق ، این اے 131 کا الیکشن کون جیتے گا؟ سٹی 42 نے پتا لگا لیا
واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن کیلئے ملک بھر میں سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے، تمام سیاسی جماعتیں انتخابی معرکہ جیتنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا رہی ہیں، پولیس نے پولنگ ڈے پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سیکیورٹی پلان بنا لیا۔ رینجرز کو بھی طلب کرلیا گیا۔