ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چائینہ سکیم ،سیوریج کے گندے پانی سے امراض پھوٹنے کا خدشہ

چائینہ سکیم ،سیوریج کے گندے پانی سے امراض پھوٹنے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیشہ خان: چائینہ سکیم میں گلیاں اور سڑکیں بارش اور گٹر کے پانی سے بھر گئیں، سیوریج کے گندے پانی سے اٹھنے والا تعفن اہل علاقہ کیلئے سر درد بن گیا،گندگی اور سیوریج کے گندے پانی سے امراض پھوٹنے کا خدشہ بھی زیادہ ہو گیا ہے۔

سٹی 42 کےمطابق یوں تو بارش کو ابر رحمت کہتے ہیں لیکن چائینہ سکیم کے باسیوں کیلئے زحمت بن گیا ہے۔ چائینہ سکیم راجپوت چوک کی گلیاں اور پورے علاقہ کے بچوں کے سکول جانے کی واحد گزر گاہ ہے جو گٹر کے گندے پانی سے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پی ٹی آئی کارکنان نے اپنی ہی جماعت کو دھوکہ دے دیا 

 اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ پانچ روز سے بارش کا پانی کھڑا ہے اور گٹر کے پانی سے ہی گزر کر سب لوگ جاتے ہیں اور اس گندے پانی کی وجہ سے بچے ملیریا اور ہیپاٹائٹس جیسے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں لیکن واسا سمیت کسی سیاسی شخصیت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔شوہر کے قتل کی پیروی کرنے والی خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا 

 علاوہ ازیں گندے پانی سے علاقہ میں تعفن پھیل رہا ہے جبکہ مچھر کی افزائش سمیت مختلف وبائی امراض پھوٹنے کا بھی خدشہ ہے لیکن پانی کی نکاسی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔