نواں کوٹ میں دوست نے دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا

22 Jul, 2018 | 01:20 PM

(سٹی 42) دوستی دشمنی میں بدل گئی، نواں کوٹ میں دوست نے دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کےکارروائی کا آغاز کردیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔میکے جانا جرم بن گیا، شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ میں شامی نامی شخص نے اپنے ہی دوست کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔عابد باکسر کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

پولیس کے مطابق شانی کامران کو سہیل نامی شخص کے گھر زخمی حالت میں چھوڑ گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، قاتل اور مقتول مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

مزیدخبریں