پی ٹی آئی کارکنان نے اپنی ہی جماعت کو دھوکہ دے دیا

22 Jul, 2018 | 12:29 PM

حرااعوان

طاہر جمیل:تحریک انصاف کے کارکن سلیم اقبال نے لیگی رہنما سرفراز خان کی دعوت پر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی، بیڈن روڈ میں لیگی کارکنوں نے انہیں زبردست انداز میں خوش آمدید کہا۔

سٹی 42 کے مطابق یونین کونسل 62 بیڈن روڈ سے تحریک انصاف کے کارکن سلیم اقبال عرف استاد چیمہ نے ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر سرفراز خان مہمند اور کونسلر عبدالجبار خان نے انہیں خوش آمدید کہا۔  لیگی کارکن اس موقع پر پارٹی ترانوں پر رقص کرتے رہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔عابد باکسر  کے انکشافات، عوامی تحریک کا جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ 

  سرفراز خان نے سلیم اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف محض نام کی تبدیلی کی جماعت ہے۔اصل انقلاب اور تبدیلی ن لیگ لے کر آئے گی۔ اس موقع پر احسن بوبی ، مجاہد ببل ، مرزا علی ، نوید خٹک ، واجد بھٹی ، ملک نذیر، استاد شہنشاہ ، امتیاز بٹ اور شیخ اعجاز سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی لازمی دیکھیں

مزیدخبریں