زاہد چوہدری :میو ہسپتال سنگین بحران سے دوچار ہوگیا ، میو ہسپتال کی اکلوتی ایم آر آئی اور سی ٹی سکین مشینیں خراب ہوگئیں ۔
ایم آر آئی ، سی ٹی سکین مشینیں خراب ہونے سے مریضوں علاج معالجہ شدید متاثر ہے ، ایم آر آئی ، سی ٹی سکین نہ ہونے سے مریضوں کا علاج رک گیا،ایمرجنسی میں آنیوالے مریضوں کو بروقت ٹیسٹ نہ ہونے سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ایمرجنسی وارڈ کی سی ٹی سکین مشین کئی سالوں سے بند پڑی ہے،سینکڑوں مریضوں کو دیگر ہسپتالوں میں ریفر کیا جا رہا ہے،ایم آر آئی کروانے کیلئے مریض دربدر کی ٹھوکھریں کھا رہے ۔ ایم آر آئی ، سی ٹی سکین ٹیسٹ کروانے کیلئے مریض پرائیویٹ لیبز سے رجوع کرنے پر مجبور ہیں