ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن یونیورسٹی کی ڈگری لاہور میں ملے گی

پروفیسر وینڈی تھامسن، مریم نواز، London University, Maryam Nawaz, Professor Wendy Thomson,
کیپشن: لندن یونیورسٹی کی پروفیسر وینڈی تھامسن نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے پنجابی سٹوڈنٹس کو بہتر تعلیم کی سہولیات بہم پہنچانے کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لئے لاہور مین لندن یونی ورسٹی کا آفس کھولنے اور سمیسٹر ایکسچینج پروگرام کا آغاز کرنے کے لئے لاوہور کا وزٹ کیا۔ مریم نواز کئی دوسری بڑی یونیورسٹیز کو بھی پنجاب لانا چاہتی ہیں۔ اس فوٹو میں مریم ونازہونہار سکالر شپ حاصل کرنے والی لڑکیوں سے مل رہی ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم: وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے سٹوڈنٹس کو بہتر تعلیم کیلئے بیرون ملک بھیجنے کا وعدہ کیا تو   لندن یونیورسٹی نے لاہور میں ہی رہ کر پڑھنے والوں کو اپنی ڈگری پی پیشکش کر دی۔  لاہور میں لندن یونی ورسٹی کی تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کے منصوبہ پر آج میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ طے ہو گیا۔

مفاہمت  کی یاداشت لندن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر وینڈی تھامسن کی لاہور میں سینئیر وزیر مریم اورنگزیب سے  ملاقات میں طے ہوئی۔
وزیراعلیٰ  مریم نے  پنجاب کےسٹوڈنٹس کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کے لئے بیرون ملک بھجوانے کا ویژن ڈسکس کیا اور پنجابی سٹوڈنٹس سے ذہین سٹوڈنٹس کو بیرون ملک تعلیم دلوانے کا وعدہ کیا تو  لندن یونیورسٹی س کے منتظم یونیورسٹی کو ہی لاہور لے آئے۔ 

آج مریم اورنگ زیب کے ساتھ لندن یونی ورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی اور پنجاب میں زیر تعلیم سٹوڈنٹس کو لندن یونی ورسٹی کی ڈگری آفر کرنے کے معلق پلان ڈسکس کیا۔

Caption لندن یونیورسٹی کی  ڈگری لاور مین زیر تعلیم سٹوڈنتس کو فراہم کرنے کے پلان کو ڈسکس کرنے کے لئے یونی ورسٹی کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے آج لاہور مین سینئیر منسٹر مریم اورنگ زیب سے ملاقات کی۔ 

پروفیسر وینڈی تھامسن کے پلان کے مطابق لندن یونیورسٹی کی ڈگری پنجاب کے سٹوڈنٹس  کو  لندن جائے بغیر ہی مل جائے گی۔ انہوں نے سمسٹر ایکسچینج پروگرام کے آغاز کا آئیڈیا پیش کیا۔
وزیراعلیٰ  مریم نواز نے یونیورسٹی آف لندن کو کو پنجاب میں دفتر کھولنے کی آفر کی ہے۔
مزید بین الاقوامی یونیورسٹیوں کو بھی پنجاب میں لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔
 مریم نواز کی ہدایت پر نصاب، اساتذہ کی ٹریننگ اور عمارتوں کی بہتری پر توجہ دی جا رہی ہے۔وزیراعلی کی ہدایت پر مری میں نیشنل یونورسٹی کے قیام پر بھی کام جاری ہے۔