ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پینوراما سنٹر کے فٹ پاتھ پر پارکنگ مافیا کا قبضہ؛ گاڑیاں پیدل سپیڈ سے چلنے پر مجبور

Lahore City parking problems, hazardous parking at busy roads, city42
کیپشن: مال روڈ پر پینوراما سنٹر کے قریب سڑک پر بے ہنگم پارکنگ کی وجہ سے شہری فٹ پاتھ سے محروم ہیں، پیدل چلنے کے لئے سروس روڈ پر آنا پڑتا ہے اور سروس روڈ پر ٹریفک عملاً پیدل چلنے والوں کی ہی سپیڈ سے چلتا ہے۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیر اکرم:  ایسا دکھائی دیتا ہے کہ لاہور میں پارکنگ کا مسئلہ کبھی ختم نہیں ہو پائے گا، انتظامیہ کسی ایک پرہجوم سڑک پر ٹریفِک ہیزرڈ بننے والی غیر قانونی  پارکنگ لاٹ ختم کرواتی ہے تو اس دوران کئی دوسری ہرجوم سڑکوں پر ٹریفک ہیزرڈ کھڑے کرنے والی غیر قانونی پارکنگ لاٹس جم جاتی ہیں۔ اس کاروبار میں پیسہ بنیادی فیکٹر ہے جس کا تدارک کرنے مین ٹرفک پولیس اور شہری انتظامیہ دونوں ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔

پارکنگ مافیا نے مصرف سڑک  پینوراما سنٹر کے باہر فٹ پاتھ پر بھی پارکنگ قائم کرلی،راہگیروں کو گزرنے کے لیے جگہ میسر نہیں رہی۔  پیدل چلنے والوں کو  اس نام نہاد پارکنگ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا  ہے اور  ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پیدا ہوتا ہے۔

اس پارکنگ میں اضافی مسئلہ موٹر سائیکلوں کا چوری ہو جانا ہے۔ شہری اس پارکنگ لاٹ مین روپے ادا کر کے موٹر سائیکلیں کھڑی کرتے ہیں جو  چوری ہو جاتی ہیں تو  متاثرہ شہریوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہوتا۔ 

 پلازہ کے دوکاندار اور ان کے گاہک اپنے وقتی فائدہ کے لئے اس نام نہاد پارکنگ کو فروغ دے رہے ہیں اور چند سو افراد کا فائدہ ہزاروں شہریوں کی مشکل کا سبب بن رہا ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ انتظامیہ اس ہیزرڈس پارکنگ کو فوری طور پر ختم کروائے۔